ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر متحرک، ڈویژن بھر میں ٹیمیں تشکیل

ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر متحرک، ڈویژن بھر میں ٹیمیں تشکیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مالی سال کے اختتام پرگوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں سے اربوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے کیلئے ایف بی آر کے افسر وں کو ہدف د ے دیا گیا۔

جس کیلئے وفاقی وصوبائی محکمہ جا ت کی سطح پرالگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دیں ،سرکاری اداروں سے تمام ترقیاتی منصوبوں ،خریداری ،مینٹی نیننس ،کرایہ جا ت اوردیگراخراجات پر ٹیکسز کٹوتی کاریکارڈ لیا جائے گا،رواں مالی سال کے آخری ماہ جون کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈویژن بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کردیں ۔ اس کے علاوہ صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی مختلف ٹیکسز کی وصولی کویقینی بنائیں گی۔ اس سلسلے میں محکمہ روڈز، محکمہ ہائی وے ، جی ڈی اے ،واسا، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں، واسا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، گیپکو، سوئی گیس، محکمہ بلڈنگز وغیرہ کے ڈویژنل و ضلعی سربراہوں کو مراسلے بھجوائے جاچکے ہیں بالخصوص بڑے پیمانے پر گیپکو سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے بھی وصول کئے جائیں گے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں