قوانین کی خلاف ورزی، 7فوڈ یونٹ بند، کئی کو جرمانے

قوانین کی خلاف ورزی، 7فوڈ یونٹ بند، کئی کو جرمانے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں صحت دشمن عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے ٹیموں کے ہمراہ ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔

 جس میں 25فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس، فوڈ یونٹس کی چیکنگ،18کو 3لاکھ 6ہزار کے جرمانے جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 7یونٹ بند کرد ئیے گئے ۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ بھاری مقدار میں غیرمعیاری، ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیا تلف کردی گئیں، فوڈ پوائنٹس کے پروسیسنگ ایریا میں گند ے پانی اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلسازی اور ملاوٹ میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ، شہری شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں