نوشہرہ ورکاں :تحصیل ہسپتال میں مریض بے یار ومددگار

نوشہرہ ورکاں :تحصیل ہسپتال میں مریض بے یار ومددگار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، انتظامیہ کی کاکر دگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔

 اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ رات کے وقت ہسپتال پہنچے تو ڈیوٹی روسٹر واضح نہ تھا، لیبر روم میں سٹاف نرس غیر حاضر تھی، ایک خاتون مریض ای سی جی کیلئے بے یارو مددگار پڑی تھی دوپہر 2 بجے سے لیبر رجسٹر میں کوئی اندراج نہیں کیا گیا تھا ،مین ہول ٹوٹے اور کھلے ہوئے تھے ، اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال میں مریضوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں