ترقیاتی کاموں کیلئے ایبٹ روڈ غیر معینہ مدت کیلئے بند
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ترقیاتی کاموں کے با عث ایبٹ روڈ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ شہر سیالکوٹ کے۔۔۔
سنگم میں واقع ایبٹ روڈ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی ،سیوریج سسٹم ناکام ہونے کی بنا پر ملحقہ آبادیاں پریم نگر، واٹر ورکس ،کچہری روڈ، ناصر روڈ، جموں ہسپتال روڈ کی آبادیوں میں گندا پانی گھروں میں داخل ہوجاتا تھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم غیر معینہ مدت کیلئے اہم شاہراہ ایبٹ روڈ کو بند کرنے کی بنا پر شہر میں ٹریفک نظام مزید درہم برہم ہوگیا اور شہری چند منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ٹریفک کا نظام بحال ہو۔