حافظ آباد :زہریلی لسی پینے سے 12افراد کی حالت غیر
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ونیکے تارڑ کے علاقہ کوٹ سید محمد میں زہریلی لسی پینے سے۔۔۔
12افراد کی حالت غیر ہوگئی ، فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ بتایا جاتا ہے لسی کی چاٹی میں کوئی زہریلی چیز گرگئی تھی جس پر لسی پیتے ہی تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی ‘متاثرہ افراد میں ساجدہ پرویز ، صفیہ بی بی ، نبیلہ بی بی، ام ارباب، بلال ، محمد عدنان ، افضل احمد، محمد عنایت ، محمد ادریس ، شمیزا رانی وغیرہ شامل ہیں۔