سیٹھ امیر حنظلہ کرکٹ ٹورنامنٹ بدورتہ کلب نے جیت لیا

سیٹھ امیر حنظلہ کرکٹ ٹورنامنٹ  بدورتہ کلب نے جیت لیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سیٹھ امیر حنظلہ عرف چاند کرکٹ ٹورنامنٹ بدورتہ کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل نوشہرہ ورکاں کے زیر انتظام دوسرا سیٹھ امیر حنظلہ عرف چاند کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں 16ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ بدورتہ کرکٹ کلب اور فرینڈلی کرکٹ کلب کے درمیان ہوا جو بدورتہ کرکٹ کلب نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جیت لیا مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ، فیصل سرا ، نوید ورک، سیٹھ فاروق، حاجی جمیل احمد مہر اور قمر عباس نے کھلاڑیوں اور پوزیشن ہولڈرز ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں