غیر معیاری اجزا پر 23پکوان سنٹروں کو جرمانے ، ایک بند

غیر معیاری اجزا پر 23پکوان  سنٹروں کو جرمانے ، ایک بند

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ضلع بھر میں سبیلوں اور پکوان سنٹرز کا معائنہ جاری ہے ۔

اب تک141 پکوان سنٹر، نیاز، لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ کی گئی جس میں 23پکوان سنٹرز کو4لاکھ سے زائد کے جرمانے ، ایک پکوان سنٹر بند کردیا گیااور بڑی مقدار میں کھلے رنگ اور ناقص اجزا تلف کرد ئیے گئے ۔ 37پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس اور79کو فوڈ سیفٹی کی آگاہی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں