پی پی 32گجرات میں گرائونڈ ،کارپٹ روڈ اور دیگرمنصوبوں کی منظوری

پی پی 32گجرات میں گرائونڈ ،کارپٹ  روڈ اور دیگرمنصوبوں کی منظوری

گجرات (سٹی رپورٹر‘نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری پنجاب و صوبائی وزیر شافع حسین سے گجرات پی پی 32 سے صفدر ممتاز سندھو(سابق ناظم ، سابقہ چیئرمین )نے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 شافع حسین نے حلقے کی گراؤنڈ پارک اور کارپٹ روڈ و دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جس پر جلد کام شروع کرا دیا جائے گا۔ صفدر ممتاز سندھو نے مسائل حل کرانے پر وفاقی وزیر سالک حسین اور صوبائی وزیر شافع حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شجاعت حسین کے دیرینہ ساتھی اور کارکن ہیں اور آئندہ بھی مل کر عوام کی خدمت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں