گوجرانوالہ پریس کلب ڈی سیل چابیاں نو منتخب رجیم کے حوالے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صوبائی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کر اتے ہوتے گوجرانوالہ پریس کلب کو ڈی سیل کرنے کے بعد کلب کی چابیاں نومنتخب صدر رانا عنصر شہزاد۔۔۔
سیکرٹری سردار ذیشان طاہر ، سینئر نائب صدر شفقت عمران ، نائب صدور نعمان راشد میر ، بلال شفیق ، فنانس سیکرٹری فہد بشیر جرال ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ ماجد ، سیکرٹری اطلاعات ندیم ڈار ، اور نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کے سپرد کردی گئیں ۔لاہورپریس کلب کے صدر و سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشدانصاری اور سینئر نائب صدر پی ایف یو جے راجہ حبیب الرحمن نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں پریس کلب کو ڈی سیل کیا۔ قبل ازیں سینکڑوں صحافی ریلی کی شکل میں پر یس کلب پہنچے ۔مقررین نے پروفیشنل صحافیوں کو یقین دلایا کہ جمہور کا یہ قافلہ بلا تعطل چلے گا اور آپ کو ہر سال ووٹ کے حق کا موقع میسر آتا رہے گا۔