لدھیوالہ :امدادی مرکز پر بیٹھنے کا انتظام نہ پانی ، خواتین خوار
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )کوٹ اسحاق میں ڈیلرکی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایس او پی کی خلاف ورزی جاری سینکڑوں خواتین شدید گرمی اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے اپنی باری کا انتظار کرنے لگیں۔۔۔
پینے کیلئے ٹھنڈا پانی نہ بیٹھنے کیلئے کرسیاں نہ چھا ئو ں کا انتظام، سارا دن ڈانٹ ڈپٹ برداشت کرتی خواتین پھٹ پڑیں ۔ حافظ آباد روڈ پر کوٹ اسحاق میں گلہ گائیاں والا کے کارنر پر واقع حبیب ٹریڈرز کے نام سے چھوٹی سی دکان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں متعلقہ ڈیلرز کی جانب سے روزانہ قسط لینے کے لئے آنے والی سینکڑوں خواتین کے لئے نہ تو بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے اور نہ ہی ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہے خواتین شدید دھوپ میں کھلے آسمان تلے گھنٹوں لائن میں لگ کر اپنی باری آنے کا انتظار کرتیں اور متعلقہ ڈیلرز کی دانٹ دپٹ برداشت کرتی ہیں اسی کیمپ میں متعدد لڑائی جھگڑوں میں خواتین زخمی بھی ہو چکی ہیں اس حوالے سے خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے دپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ سہولیات نہ دینے والے ڈیلرز کے لائسنس منسوح کئے جائیں اور چھٹیوں میں سرکاری سکولوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ لگائے جائیں ۔