منظور لوڈ سے زائد استعمال ، گیپکو کارروائی سے قاصر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو کی جانب سے تاروں کالوڈ بیلنس نہ کر نے کی وجہ سے وولٹج کم اور ٹرا نسفا رمر ز جھلسنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ ریجن بھر میں اوور لوڈنگ اور انڈسٹر یل میٹرز کو کمرشل استعمال کر نے کی ہزاروں شکایا ت کے با وجود گیپکو کا رروائی سے قاصر ہے۔۔۔
ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کے سبب بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گئی ،ریجن بھر میں گیپکو کے لاکھوں صارفین منظو ر کر ائے گئے لو ٖ ٖڈ سے کئی گنا زیا دہ استعمال کر رہے ہیں جس کے با عث گیپکو کا ٹرا نسمیشن سسٹم تبا ہ ہو رہا ہے ۔وولٹیج کم ہو نے اور اوور لو ڈنگ کی وجہ سے روازنہ درجنوں ٹرانسفا ر مرز خراب ہونے لگے ۔ گو جر انو الہ ،گجر ات ،منڈ ی بہا ئوالدین ،نا رروال ،حافظ آبا د ،سیا لکوٹ کی کسی بھی سب ڈویژن میں لوڈ کو بیلنس نہیں کرایا گیا۔ دوسر ی طرف فیکٹر یوں،انڈ سٹر یز ،نجی اوسر کا ری دفاتر میں منظو ر شد ہ لوڈ سے کئی گنا زیادہ استعمال کیا جارہا ہے ۔شکایت اور کا رروائی پر متعلقہ افسر یا ایس ڈی او کے ساتھ ملی بھگت کر کے معاملے کو دبا دیا جا تا ہے ۔ ریجن بھر میں لاکھوں گھر یلو اور کمر شل صارفین نے لاکھوں صارفین نے کنکشن لگواتے وقت ایک کلوواٹ کی درخواست دی جبکہ گیپکو کے اعداد شما ر کے مطا بق گھر یلو صارفین اوسط 6سے 10کلو واٹ استعمال کر رہے ہیں اسی طرح فیکٹریوں میں بھی6تا39 کلو واٹ تک منظو رکرایا گیا لیکن بیشتردوگنا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے ٹرا نسمینشن سسٹم خراب جبکہ لائن لاسز بھی بڑ ھ گئے ہیں اورا ن کا اضا فی بوجھ صارفین پر ڈا ل دیا جاتا ہے ۔ گیپکو افسر وں کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ پر ہزاروں صارفین کو نوٹسز ارسال کرد ئیے اور بیشتر کے لوڈ کی توسیع بھی کرادی گئی ۔