7افراد گرفتار،ناجائز اسلحہ اور ساڑھے تین کلو منشیات برآمد

7افراد گرفتار،ناجائز اسلحہ اور  ساڑھے تین کلو منشیات برآمد

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناجائز اسلحہ اور ساڑھے تین کلو منشیات برآمد کرکے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت حسن سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے نعمان سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے شکیل سے ایک کلو200گرام چرس اور ارتضیٰ سے رائفل اور پانچ گولیاں، تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے محبوب سے رائفل اور دو کارتوس، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے نعمان سے پستول اور تین گولیاں اور تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے غلام عباس سے 2کلو200گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں