5وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی 5وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع جیٹھی کے کے رہائشی علی رضا کی حویلی سے ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر 3لاکھ 50ہزارروپے مالیت کی 3عدد بھیڑیں 3عد د بکریاں، موضع بھوپالوالہ میں جمیلہ بی بی کے گھر سے 30ہزارروپے مالیت کا موبائل فون ،موضع ورسالکے کے رہائشی عدنان کے ڈیرہ سے جرمن پالتو کتا مالیت 3 لاکھ روپے ،موضع ملیانوالہ جٹا ں میں محمد اسلم کے گھر سے 5ہارس پاور کی موٹر ،کوپرہ خورد میں سجاول کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔