ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر2ڈرائیور گرفتار
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسافر گاڑی میں پابند ی کے باوجود ایل پی جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے 2ڈرائیور گرفتار۔۔۔
مسافر گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر نصب کرکے چلانے والے ڈرائیوروں بابر اور تنویر کو گرفتار کرکے انکی گاڑیاں قبضہ میں لیکر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔