سیل مسنگ ، سٹیکی میٹرز کی تبدیلی شروع ، 700 تبدیل
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی کا سیل مسنگ اور سٹیکی میٹروں کی تبدیلی کا عمل شروع،سات سو میٹروں کو تبدیل کر دیا گیا ۔سردیوں میں گیس کے اکثر میٹروں میں کاربن آنے سے میٹر رک جاتا ہے لیکن گیس کی سپلائی چلتی رہتی ہے ۔
جس پر ان میٹروں کو سٹیکی قرار دے کر اتار لیا جاتا ہے ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گوجرانوالہ ریجن میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی سٹیکی میٹروں کی تبدیلی کاعمل شروع کردیا ہے ۔سوئی گیس ذرائع کے مطابق اب تک سات سو سے زائدسٹیکی میٹر تبدیل کیے جا چکے ہیں۔سٹیکی میٹروں کو اتار کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔اگر تو صارفین نے ان میٹر کے ساتھ کوئی چھیڑ خانی کی ہو ئی تو اس کا ان کو جرمانہ کیا جائے گا۔جبکہ دیگر سٹیکی میٹروں کوبھی اتارنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ سیل میسنگ میٹروں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ چھ لاکھ سوئی گیس کے گھر یلو صارفین ہیں ،جس میں سے بڑی تعداد میں میٹر سٹیکی ہو جاتے ہیں ۔صارفین کو بھی معلوم نہیں پڑتا کہ انکے میٹر سٹیکی ہو چکے ہیں۔اسی لیے سوئی گیس حکام نے ابھی سے ہی میٹروں کی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ سردیوں میں صافین کو مشکلا ت کا سامنا نہ ہو سکے ۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ جس صارف کا میٹر رک گیا ہے اور گیس کی سپلائی اسے مل رہی ہے وہ فوری طور پر سوئی گیس آفس اطلاع دے اور وقت پر میٹر کو تبدیل کرائے ۔