ملکوال:تلخ کلامی پر 55 سالہ شخص کلہاڑیوں سے قتل
ملکوال(سٹی رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر 55سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا ۔ تحصیل ملکوال کے علاقہ کھائی میں محمد عارف نہر کنارے مویشی چرا رہا تھا کہ۔۔۔
ملزموں نے اسے ایک ہفتہ قبل ہونے والی معمولی تلخ کلامی کی بنا پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی جو بعد ازاں بکن کے قریب سے ملی، پولیس نے مقتول کے بھائی طارق محمود کی درخواست پر جمیل، عدیل خرم اور 3 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔