کھاریاں:ابرار شاہ کے ڈیرے پر چھاپہ ،16 جواری گرفتار
لالہ موسیٰ ،کھاریاں (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر )کلیوال میں ابرار شاہ کے ڈیرے پر چھاپہ 16جوار ی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلے گئے ،جوئے پر لگی رقم 3 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ۔
تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر خفیہ اطلاع ملی کہ نواحی علاقے کلیوال میں ابرار شاہ کے ڈیر ے پر کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور جوا کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر پولیس افسروں و ملازمین پر مشتمل ٹیم نے فوری ریڈ کرکے 16جواریوں کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزموں میں نعیم اسلم ،سرفراز،ذیشان شریف،رمضان ، ذاکر،عبدالجبار،زین حسن ،طارق محمود،امتیاز احمد ،محمد یاسر ،عبدالستار،محمد فاروق،ابرار حسین،غلام عباس،محمد علی اورناصر محمود شامل ہیں ۔