سیالکوٹ:سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے امدادی چیک

سیالکوٹ:سانحہ سوات میں جاں بحق  افراد کے ورثا کیلئے امدادی چیک

ڈسکہ ،سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے ڈسکہ کے متاثرین کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی گئی اور۔۔۔

 جاں بحق 10 افراد کے 3 ورثا کو بالترتیب 80 ، 80 اور 40 لاکھ روپے کے امدادی چیک گھروں میں جا کر د ئیے گئے ۔ سوات میں آبی ریلے میں بہہ جانیوالے 10 میں سے 9 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ کمسن عبداﷲ تاحال لا پتہ ہے ۔ امدادی چیکس صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے متاثرہ خاندانوں کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر د ئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں