حسین الٰہی کا دولت نگر ، ماچھیوال شیر گڑھ ، میر پور ، گھمن کا دورہ

حسین الٰہی کا دولت نگر ، ماچھیوال   شیر گڑھ ، میر پور ، گھمن کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے حسین الٰہی کا دولت نگر ، ماچھیوال ، شیر گڑھ ، میر پور ، گھمن کا دورہ ، سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 حسین الٰہی نے مختلف دیہات کے دورہ کے موقع پر درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ انکے ساتھ اسد عبداﷲ ، ارسلان زاہد ترکھا ، بدر افضل سرائے ڈھنگ ،حاجی نذیر دولت نگر ، حمید اﷲ بھٹی ، مرزا عمران بیگ ، شفاقت حسین چیمہ بھی موجو دتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں