تتلے عالی :سوئے شخص کے قتل کی کوشش،ملزم لاکھوں روپے چھین کرفرار
تتلے عالی(نامہ نگار )بلوکی ورکاں میں حویلی میں سوئے شخص کے قتل کی کوشش،ملزم لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔
نواحی گاؤں بلوکی ورکاں کا حنیف اس کا بیٹا ابوہریرہ حویلی میں سوئے ہوئے تھے کہ رات کلاشنکوف اور دستی ہتھیاروں سے مسلح مقبول،قاسم وغیرہ دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ابوہریرہ پر فائر کیا گولی پھنس گئی، اسی دوران ابوہریرہ کی آنکھ کھل گئی، ملزموں نے گلا دبا دیا اور جیب سے 3 لاکھ50ہزار نکال کرفرار ہو گئے ،زخمی کو سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں بھجوایا گیا۔