موسم برسات میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ

 موسم برسات میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار ) گیپکو افسروں کی غفلت سے موسم برسات میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو نے لگا ،چند روزقبل 3بچے کرنٹ سے متاثر ہوئے ،گزشتہ روز کالج روڈ پر بھینس بجلی کے پول سے لگ کر ہلاک ہوگئی ۔

 چند روز قبل محلہ رائے والا میں تین بچے بجلی کے پول سے لگ گئے جن میں سے ایک اب بھی موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔گزشتہ روز کالج روڈ پر بجلی کے پول سے لگ کر قیمتی بھینس ہلا ک ہوگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بجلی کے ننگے تار لٹک رہے ہیں جن سے آئے روز کرنٹ لگنے کے واقعات ہورہے ہیں مگر ایکسین سمیت گیپکو عملہ اصلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہا ۔شہریوں نے چیف ایگزیکٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں