وزیرآباد :ٹرین کے نیچے آ کر 35 سالہ شخص جاں بحق

وزیرآباد :ٹرین کے نیچے  آ کر 35 سالہ شخص جاں بحق

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کے نیچے آ کر 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔

 گرین لائن 6 ڈاؤن راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ دھونکل دادوالی کے قریب ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت مبشر سکنہ راہوالی کے نام سے ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق معاملہ خودکشی کا لگتا ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں