حضرت امام حسین ؓ نے ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا:نعیم الرحمن ہزاروی

حضرت امام حسین ؓ نے ظالموں کے سامنے  ڈٹ جانے کا درس دیا:نعیم الرحمن ہزاروی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )واقعہ کربلا قربانیوں کی لازوال داستان ہے حضرت امام حسین ؓ نے ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔

سیدنا حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقا نے میدان کربلا میں اپنا اور اپنی اولاد کا خون دے کر دین اسلام کو بچایا، امام حسین ؓ نے اپنی اوراہل بیت عظام اور اصحاب کی قربانی دیکر حق کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ وجاوید کردیا،باطل قوتیں یزیدیت کی شکل میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناکامیاں اپنے مقدمیں سمیٹ کرمٹ گئیں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ نعیم الرحمن ہزاروی نے ادارہ فیضان شہ کونین ؐ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین ؓاورحضرت عمر فاروق ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں