بہترین کار کر دگی پر آر ٹی او افسرو ں اور اہلکاروں میں شیلڈز تقسیم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ عاصم افتخار کی ہدایت پر نجی ۔۔۔
مارکی میں آر ٹی او گوجرانوالہ کے افسر وں اور اہلکار وں کی خدمات کو سرا ہتے ہوئے حسن کارکردگی ایوارڈ 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو کی مدبرانہ قیادت اور ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت آر ٹی او گوجرانوالہ نے مالی سال 2025 میں 90 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ تھا۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عاصم افتخار نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے افسر وں اور اہلکار وں میں شیلڈز تقسیم کیں۔