پی ٹی آ ئی نے ہمیشہ انتشار ی سیاست کو فروغ دیا:غلام دستگیر

 پی ٹی آ ئی نے ہمیشہ انتشار ی سیاست کو فروغ دیا:غلام دستگیر

راہوالی (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں و کارکنوں کے وفد نے میجر (ر) الطاف احمد چیمہ کی قیادت میں بزرگ مسلم لیگی رہنما خا ن غلام دستگیر خا ن اور۔۔

 سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خا ن سے ملاقات جس میں علاقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خرم دستگیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر غلام دستگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کھوکھلے نعروں کے بجائے عوام کی خدمت کرنے کے منشور پر مکمل عمل کرتی ہے موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار ، افراتفری اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی اس نے مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پایا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا اب بھی حکومتی پالیسیوں اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ وفد میں سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ، محمد اشرف وڑائچ، حاجی اختر، ماما شہباز، صدر ڈسٹرکٹ بار وزیرآباد امتیاز احمد خان ، شاہ میر الطاف، عدنان چیمہ، طارق حمید چودھری، عرفان باجوہ و دیگر بھی شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں