علی پورچٹھہ:ڈکیتی میں مزاحمت ، نوجوانوں پر بدترین تشدد

علی پورچٹھہ:ڈکیتی میں مزاحمت ، نوجوانوں پر بدترین تشدد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج ،پولیس بے بس ہوگئی ، وار داتوں میں اضافہ ہونے لگا ، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

علی پورچٹھہ کے مقامی رہائشی مدثر مغل اور طلحہ محمود گزشتہ شب موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ سی این جی سٹیشن کے قریب 4ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ ڈاکوؤں نے 6 ہزار روپے ، قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی جبکہ مزاحمت پر دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں محلہ حیدرآباد کے مرید حسین عزیزوں کے ہاں گئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر داخل ہو گئے ۔ چور گھر سے 3 تولے سونا، 3لاکھ روپے اور قیمتی گھریلو سامان اُٹھا کر فرار ہو گئے ۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ پولیس روایتی غفلت اور بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاحال ملزموں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی نااہلی اور مجرمانہ چشم پوشی کے باعث علی پورچٹھہ جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن چکا ہے ۔ شہریوں نے سی ایم پنجاب، آئی جی اور اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر ذمہ دار پولیس عملے کے خلاف تادیبی کارروائی اور فرض شناس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جرائم کا سدباب ہو اور عوام کو سکون کا سانس مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں