ڈسکہ :ریسکیو اہلکاروں نے پھنسی گاڑی اور مسافروں کو نکال لیا

ڈسکہ :ریسکیو اہلکاروں نے پھنسی  گاڑی اور مسافروں کو نکال لیا

ڈسکہ (نامہ نگار )راستہ بھٹکنے سے گاؤں میں پھنسنے والے مسافروں کو میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بروقت کارروائی کر کے بحفاظت نکال لیا۔

دوسرے شہر سے آئے ہوئے مسافر گاڑی کے ہمراہ راستہ بھٹکنے کی وجہ سے ایک گاؤں میں پھنس گئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کو فوری اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے بذریعہ ایکسیویٹر ریسکیو کے ہمراہ بروقت کارروائی کی اوران مسافروں کو گاؤں سے بحفاظت نکال لیا۔گاڑی مالکان نے اس امدادی کارروائی پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں