منشیات ڈیلر سمیت 7 افراد گرفتار بڑی مقدار میں ہیروئن اورچرس برآ مد

منشیات ڈیلر سمیت 7 افراد گرفتار   بڑی مقدار میں ہیروئن اورچرس برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ اور وزیرآباد پولیس نے ریکارڈیافتہ منشیات ڈیلر سمیت 7 افراد کو گرفتار کرکے 14کلو300گرام چرس اور4کلو50گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

سوہدرہ پولیس نے غضنفر سے 10کلو گرام چرس،تھانہ صدرگوجرانوالہ نے عمیر عرف نکامہر سے ایک کلو 250 گرام ہیروئن ،تھانہ سٹی کامونکے پولیس نے ارشاد سے ایک کلو 440 گرام ہیروئن ،تھانہ قلعہ دیدارسنگھ پولیس نے میثم سے ایک کلو360گرام ہیروئن ،تھانہ اروپ پولیس نے شہباز سے ایک کلو 460گرام چرس ،تھانہ احمدنگرپولیس نے عارف سے ایک کلو 360گرام چرس اورتھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عمیر سے ایک کلو480گرام چرس برآمد کرلی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں