پریس کلب کے ممبران ، انکی فیملیز کے لیے فری میڈیکل کیمپ

پریس کلب کے ممبران ، انکی فیملیز  کے لیے فری میڈیکل کیمپ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گیٹز فارما اور گوجرانوالہ پریس کلب کے زیر اہتمام پریس کلب ممبران اور انکی فیملیز کے لیے لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ کامیاب رہا۔۔۔

کیمپ میں 150 سے زائد صحافیوں اور ان کی فیملیز کا معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،کیمپ میں سینئر اور جونیئر صحافیوں کے علاوہ انکے بچے بھی اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے آئے اور ڈاکٹرز سے مفید مشورے بھی لیتے رہے ،صحافی کمیونٹی نے کیمپ کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ پریس کی رجیم کا شکریہ بھی ادا کیا،کیمپ کے دوران موٹاپا آگاہی سیمینار بھی منعقد ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں