کرایوں میں اضافہ، مسافروں ٹرانسپورٹرز میں جھگڑے معمول
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔۔۔
حکومت کی جانب سے اگر پانچ روپے کرایہ بڑھایا جاتا ہے تو ٹرانسپورٹر فاصلے کی مناسبت سے کرایوں میں 50 روپے سے 100 روپے تک کا اضافہ کر دیتے ہیں جس سے مسافروں کے لیے سفر کرنا مشکل ترین عمل ہو کر رہ گیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کو سی این جی پر چلانے پر مجبور ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔