غفلت ،2ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ در ج
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)آٹو رکشہ میں سلنڈر نصب کرنے اورگاڑی کو لاپرواہی سے چلانے پردوڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ در ج۔
ٹریفک پولیس سمبڑیال نے موڑ سمبڑیال سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر دوران چیکنگ آٹو رکشہ میں بغیر تصدیقی سرٹیفکیٹ کے غیر معیاری سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور جبران اورایئرپورٹ میں انتہائی تیز رفتاری لاپرواہی غفلت سے گاڑی چلانے پر ڈرائیورمحمد سہیل کے خلاف معلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا ہے ۔