پنڈی بھٹیاں :پولیس مقابلہ میں زخمی ڈاکواور شوٹر گرفتار

پنڈی بھٹیاں :پولیس مقابلہ میں زخمی ڈاکواور شوٹر گرفتار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی قیادت میں ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں غازی عارف محمود خان کی زیر نگرانی تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اظہر حسین ٹیم کے۔۔۔

 ہمراہ لاہور روڈ پر موجود تھے کہ اطلاع موصول ہوئی کہ ڈاکوؤں نے ناکہ لگایا ہوا ہے اور لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس فوری ایکشن کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ملزموں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس پارٹی نے سائیڈوں پر چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں تو ملزموں کی فائرنگ سے ان کے اپنے دو ساتھی الطاف عرف طا فو اور نواز ولد مہمند جو اشتہاری اور ڈکیتی چوری قتل جیسے سنگین مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب ہیں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ملزم پنجاب کے مختلف تھانوں میں درج 30 سے زائد مقدمات میں ملوث اور کرائے کے قاتل ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں