وزیر آ باد :اندرون شہر خستہ حال مکان مکینوں کیلئے خطرہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موسم برسات کے آغاز کے ساتھ ہی اندرون شہر وزیرآباد کے متعدد قدیمی محلہ جات میں واقع خستہ حال مکانات مکینوں کیلئے خطرہ بن گئے ۔
تقسیم ہند سے قبل تعمیر مکانات وقت کے ساتھ ساتھ خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں لیکن ان میں رہائش پذیر خاندان شدید مالی مشکلات کے باعث مرمت یا دوبارہ تعمیر کرانے سے قاصر ہیں۔اندرون شہر کے محلہ جات گلی گرو کوٹھا،بکر گلہ،گلی سینیاریاں والی،گلی ہنو مان،گلی پتاشیانوالی، محلہ کٹرہ ماہی،،بلوچی گلہ،لکڑ منڈی،محلہ چڑیانوالہ،گلی آرائیاں والی،نظام آباد، سوہدرہ، رسولنگر،علی پور چٹھہ،سید نگر،گکھڑ منڈی و دیگر علاقہ جات میں واقع مکانات کی چھتیں برسات کے دوران کسی بھی وقت گر سکتی ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر بارش کے ساتھ دل کانپتا ہے کہ کہیں رات کو چھت ہی نہ گر جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعمیر نو کیلئے سرکاری سطح پر امدادی پیکج یا آسان اقساط پر قرضے دئیے جا ئیں ۔