صحابہ ؓ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں :علما

صحابہ ؓ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں :علما

راہوالی( نمائندہ دنیا )صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی یا بے ادبی کسی صورت بھی برداشت نہیں صحابہ کا گستاخ،بغض رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔

ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک ضلع گوجرانوالہ کے رہنمائوں میں احتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا منڈیالہ وڑائچ میں 6.7.2025کوشام چھ بجے حسن ریاض نے حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں صریحا گستاخی کی اسکے خلاف تھانہ کینٹ میں راشد محمود آرائیں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تاہم اسکی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور علاقہ سمیت گردونواح میں مذہبی اشتعال پھیل گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جامع مسجد گلزار مدینہ میں زیر صدارت علامہ پیر خالد حسن مجدد ی علما مشائخ کا اہم اجلاس بھی ہوا جسمیں کثیر تعداد میں علما و مشائخ نے شرکت کی ۔ملزم کی عدم گرفتاری پرعلامہ خالد حسن مجددی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک ضلع گوجرانوالہ پروفیسر پیر سید فاروق شاہ سیفی و دیگر نے علماو مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی پر حسن ریاض کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کاپرزور مطالبہ کیا۔اجلاس میں پروفیسرشبیر حسین چشتی ، علامہ عطاء المصطفی جمیل چشتی ،علامہ ارشد قادری ،علامہ ضیاالمرتضی ٰچشتی ودیگرعلما شریک تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں