سیالکوٹ:میٹرک پوزیشن ہولڈرطلبہ کے اعزاز میں تقریب

 سیالکوٹ:میٹرک پوزیشن ہولڈرطلبہ کے اعزاز میں تقریب

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی زیر صدارت میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ طلبہ کے والدین، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے طلبہ کو شیلڈز تقسیم کیں اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی اورکہا یہ بچے ضلع کا فخر ہیں ۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور آئندہ زندگی میں بھی اسی جذبے ، محنت اور دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ کے مطابق اس سال ضلع کے متعدد سرکاری سکولوں کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز لیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پسرور کی طالبہ رمین احسن نے 1177 گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ڈسکہ کی آمنہ عمران نے 1171 ماہ نور نے 1165گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے مصطفیٰ عبد الاحد نے 1171 سامران نے 1161 اورگورنمنٹ ہائی سکول جوڑیاں کلاں کے ربان نے 1162 نمبر لیکر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر نگرانی سکولوں کے معائنہ کیلئے نئی موبائل ایپلی کیشن لانچ کی، جسکے ذریعے اے ای اوز انسپکشن ریئل ٹائم میں کر سکیں گے ۔ایپ کی افتتاحی تقریب میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مجاہد علوی، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر قذافی اسلم و دیگر افسر شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا موبائل ایپ کا مقصد ای-گورننس کے فروغ اور سکولوں کی مو ثرنگرانی یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں