سیالکوٹ:ہسپتالوں،میڈیکل سٹوروں پر پیناڈول اور پیرا سٹا مول کی قلت برقرار،مریض خوار

سیالکوٹ:ہسپتالوں،میڈیکل سٹوروں پر پیناڈول اور پیرا سٹا مول کی قلت برقرار،مریض خوار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں پینا ڈول اور پیراسٹامول کی قلت برقرار ، میڈیکل سٹور مالکان کی جانب سے مریضوں کو پینا ڈول اور پیرا سٹامول کے بجائے خوار کیا جانے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پینا ڈول اور پیرا سٹامول کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت سمیت میڈیکل سٹوروں میں بھی پیرا سٹا مول اور پینا ڈول کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ بخار میں مبتلا مریض پینا ڈول اور پیراسٹامول کے حصول کیلئے میڈیکل سٹوروں کا رخ کر رہے ہیں لیکن مریضوں کو پیرا سٹامول اور پینا ڈول نہیں مل رہی چونکہ ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے ساتھ شہریوں میں بخار کی علامات بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔بخار کے مریضوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ سے پیناڈول کی گولیاں بھی غائب ہو گئی ہے ۔میڈیکل سٹور وں سے پیناڈول گولی مل نہیں رہی۔ڈاکٹرز بھی بخار کے مریض کو پیناڈول گولی کا نسخہ ہی لکھ کر دیتے ہیں۔شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں