سیالکوٹ میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ، شمعیں روشن

سیالکوٹ میں یومِ شہدائے پولیس کی  تقریبات کا باقاعدہ آغاز ، شمعیں روشن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی قیادت میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔

 وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 3 اگست کی شب شہر کے اہم چوراہوں ، کچہری چوک، علامہ اقبال چوک، گھنٹہ گھر چوک اور ڈی پی او آفس سمیت مختلف مقامات پر شمعیں روشن کی گئیں۔مرکزی تقریب یادگارِ شہدا ، پولیس لائن سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس کی قیادت ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک خلیل، ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی ، ڈی ایس پی ٹریفک مبشر قادر ، و دیگر پولیس افسر وں و سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں