میگا پراجیکٹ وزیر اعلیٰ کے وژن کی تکمیل ہیں :صائمہ زاہد
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ممبر پنجاب اسمبلی صائمہ زاہد نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے کے دوررس نتائج ہوں گے جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔۔۔
مسلم لیگ کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے ،صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ، ستھرا پنجاب اور پر امن شہر جیسے دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہو رہے ہیں مسلم لیگ نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کو بھی بڑے شہروں جیسی سہولیات فراہم کی ہیں،گوجرانوالہ کیلئے میگا پراجیکٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کی تکمیل ہیں، جلد آپ کو کوٹ شاہاں میں صفائی اور تعلیمی شعبوں میں انقلابی اقدامات کے ذریعے مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی رہنماحکیم طاہر ندیم بُھلراور حاجی شاہد مہر کی دعوت پر کوٹ شاہاں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے نجف کالونی، محلہ چھینیانوالی ، محلہ اعجاز پورہ، محلہ سادات ، وحید کالونی کے مسلم لیگی ورکروں، ملک عباس اعوان ، یوسف بھٹی ، وقاص بُھلر ، اقبال مہر کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا، اس موقع پر زاہد حمید اور چودھری ذوالفقار حیدر بھی موجود تھے ،ممبر پنجاب اسمبلی صائمہ زاہد نے علاقہ میں صفائی ،سیوریج سسٹم کی بہتری اور سرکاری سکول کو سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا ۔