راہوالی ، وزیر آ باد:ٹرینوں کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق
راہوالی ، وزیر آ باد(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تین بچوں کا باپ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
محلہ راجپوتاں راہوالی کا غضنفر شہزاد صبح 9بجے کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ۔ علاوہ ازیں وزیر آ باد میں ٹرین کے انجن سے ٹکرا کر 55 سالہ شخص گیمن جھیل میں گر کر جاں بحق،ریسیکیو حکام نے لاش نکال کرہسپتال منتقل کر دی۔ لالہ موسیٰ کا ادریس گیمن ریلوے جھیل کے پل سے گزر رہا تھا کہ عوام ایکسپریس سے ٹکرا کر جھیل میں گر گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ۔