بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا :ڈاکٹر طارق

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا :ڈاکٹر طارق

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے ا میرڈاکٹرطارق سلیم نے اسلامک سنٹرگجرات میں یوم حقوق کشمیرکانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال قبل دنیا کی نام نہاد انوکھی سب سے بڑی جمہوریت۔۔۔

بھارت سامراج نے کشمیر پر اپناتسلط کمزورہوتے دیکھ کر کشمیر کی آئینی قانونی حیثیت کوختم کیا اورانسانی حقوق معطل کیے اورمقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ مودی سرکار کے ریاستی جبر اور تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود اہل کشمیرکے دلوں سے پاکستان کی محبت کم نہیں ہوئی مقبوضہ کشمیر کے لوگ14اگست کو یوم آزادی مناتے ہیں 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں،انہوں نے کہاکہ مورخ لکھے گا جب دوسرے سیاستدان اقتداراور سینیٹ کی ٹکٹوں کی بندربانٹ میں مصروف تھے تو جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کشمیراورغزہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے انکے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جتنے مرضی ظلم ڈھالے کشمیرپاکستان کاہے کشمیری ہمار ے بھائی ہیں اورپاکستان کشمیریوں کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں