قصبہ ملکہ میں سپورٹس گراؤنڈ کی سہولت فراہم
گلیانہ(نامہ نگار )قصبہ ملکہ کی معروف فلاحی تنظیم حیدر کرار ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)نے علاقے کے نوجوانوں کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سپورٹس گراؤنڈ کا انتظام کر دیا جو نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
اس منصوبے کا سہرا فاؤنڈیشن کے سرپرست اختر زاہد اعوان یوکے اور سماجی رہنما حیدر کرار کوجاتا ہے جو کئی برسوں سے علاقے میں فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات، بے راہ روی اور دیگر منفی رجحانات سے بچا کر صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ۔علاقہ مکینوں اور سماجی شخصیات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر کرار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی یہ کوشش قابلِ ستائش ہے ۔