حافظ آباد:پاسکومراکز میں ذخیرہ گندم خراب

حافظ آباد:پاسکومراکز میں ذخیرہ گندم خراب

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں کالیکی کے پاسکوسنٹر میں افسر وں وعملہ کی غفلت اور لاپروا ئی سے کروڑوں روپے کی گندم کو فنگس اور کیڑا لگ گیا۔

افسر وں نے فنگس شدہ اور کیڑالگی گندم کو خشک کرکے عوام کو کھلا کر بیماریوں میں مبتلا کرنے کا مذموم دھندہ شروع کردیاجس سے شہریوں میں غم وغصہ کی لہردوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کے حالیہ سپیل کے دوران پاسکوکے افسر وں کی جانب سے مناسب انتظاما ت نہ کئے جانے سے پاسکو کے مختلف خریداری مراکز جن میں سکھیکی، کوٹ سرور اورکالیکی شامل ہیں وہاں پر ذخیرہ کی گئی کروڑوں روپے کی گندم زیر آب آنے سے نہ صرف سیلابی گئی بلکہ کالیکی کے مرکز کی گندم کو کیڑا اور فنگس لگ گئی جس کے بعدافسر وں نے مضر صحت اور فنگس شدہ گندم کو خشک کرنا شروع کر دیا۔ شہریوں نے پاسکو کے اعلیٰ افسر وں اور صوبائی حکومت کے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب، ڈپٹی جنرل منیجرپاسکونے روزنامہ دُنیا کو مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث نچلی سطح پر ذخیرہ کی گئی گندم خراب ہوئی تھی جسے فوری طور پر دیگر گندم سے الگ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار وں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں