شہدائے تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش، صغیر انجم، بابر صغیر
ساہیوال (سٹی رپورٹر) جشن آزادی پاکستان پر شہدائے تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان کے بزرگوں کی قر بانیوں سے پاکستان کا خواب شر مندہ تعبیر ہوا ۔
یہ دن ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 198و چیئرمین راہ حق ویلفیئرفاؤنڈیشن چو ہدری صغیر انجم اور صدر میاں بابر صغیر نے مارشل ہاؤس میں 14اگست جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں جشن آزادی کی تیاریاں سبز ہلالی پر چم سمیت بچوں اور بچیوں کے قومی پر چم والے لباس کی فروخت بھی عروج پر ہے ۔راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن پاکستان کی آزادی کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح ،علامہ محمد اقبال اور ان تمام قائدین کو محبت بھرا سلام پیش کر تی ہے ۔چو ہدری صغیر انجم نے کہا کہ تحریک پاکستان اور خطے سے انگریز کو رخصت کرنے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو ایک ایک بچہ سلام پیش کرتا ہے اور ان شہداء کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ میاں بابر صغیر نے کہا ہمیں چا ہئے کہ اس 14اگست کو جھنڈیوں کی بجائے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔