سیالکوٹ:گھریلو جھگڑے پر ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

سیالکوٹ:گھریلو جھگڑے پر ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) گھریلو جھگڑ ے پرماں نے بیٹے کے ساتھ ملکر دوسرے نوجوان بیٹے کو قینچی کے وار کرکے قتل کردیا، ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ مہر ٹائون ایمن آباد روڈ پر گھریلو جھگڑ ے پر نازیہ بی بی نے اپنے بیٹے نعمان کے ساتھ ملکر کر قینچی کے وار کرکے دوسرے بیٹے 20سالہ عبدالعزیز کو شدید زخمی کردیا، اسے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ، پولیس نے مقتول کے چچا رضوان کی رپورٹ پر ماں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں