سیالکوٹ :شہری سے ناروا سلوک ، 2 پو لیس اہلکار معطل

سیالکوٹ :شہری سے ناروا سلوک ، 2 پو لیس اہلکار معطل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہری سے ناروا سلوک پر ڈی پی او کا نوٹس، 2 اہلکار معطل کر دئیے ۔شہری صدام حسین نے۔۔

 ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کو تھانہ موترہ میں یوسی سکواڈ پر تعینات پولیس کانسٹیبل سہیل انور اور عطا الرحمن کیخلاف ناروا سلوک اور دھمکیاں دینے کی شکایت کی تھی۔ متذکرہ اہلکاروں نے انکوائری کی اطلاع کے دوران شہری سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زکو معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں