کلیکٹر کسٹمز ایئرپورٹس طاہر چیمہ کا دورہ گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) کلیکٹر کسٹمز ایئرپورٹس پنجاب طاہر حبیب چیمہ نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
جہاں صدر چیمبر رانا صدیق ، نائب صدر چودھری محمد یوسف، سابق صدر میاں عمر سلیم، سابق سینئر نائب صدر آفاق ایوب نے استقبال کیا۔صدر چیمبر نے کہا کہ طاہر حبیب چیمہ قابل اور تجربہ کار افسر ہیں جنہوں نے کسٹمز، پالیسی سازی اور فارن سروسز میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ بزنس کمیونٹی سہولت کے ساتھ ٹیکس دینا چاہتی ہے ، حکومت سہولیات فراہم کرے تو ملکی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔میاں عمر سلیم نے ایئرپورٹ پر سہولت ڈیسک، گوجرانوالہ چیمبر میں کسٹمز اور وزارتِ خارجہ کے کاؤنٹرز قائم کرنے کی تجویز دی۔طاہر حبیب چیمہ نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر ہمیشہ ان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے ، بزنس کمیونٹی کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کیلئے بھی بھرپور کوشش کرونگا، کوئی شک نہیں کہ موجودہ قیادت گوجرانو ا لہ چیمبر کے ممبران کی سہولیات کیلئے زبردست کام کر رہی ہے جس نے بہت متاثر کیا ہے اور کسٹمز سے متعلق آگاہی سیشن بھی منعقد ہوگا تاکہ ممبرز کو کسٹمز سے متعلق معلومات فراہم ہوسکیں۔