جشن آ زادی پر قربانیاں دینے والوں کو بھی یاد کرنا چاہیے :کرامت اللہ ملاوی

جشن آ زادی پر قربانیاں دینے والوں کو  بھی یاد کرنا چاہیے :کرامت اللہ ملاوی

گجرات(سٹی رپورٹر )صدر پاکستان کمیونٹی ملاوی (ساؤتھ افریقہ )چودھری کرامت اﷲ ملاوی کی رہائشگاہ پر یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کاانعقاد ،پاکستانیوں سمیت افریقہ سے تعلق رکھنے والے دوست احباب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ کرامت اﷲ ملاوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے پر مسرت موقع پر ہمیں اس ملک کیلئے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز کو بھی یاد رکھنا چاہیے عبدالستار ایدھی’ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں