ڈسکہ :اے سی آ فس کے ٹھیلوں کی بھرمار ،انتظامیہ بے بس

 ڈسکہ :اے سی آ فس کے ٹھیلوں کی بھرمار ،انتظامیہ بے بس

موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریگولیشن برانچ نے پانی والی ٹینکی نمبر1کے ارگرد لگے ہوئے ٹھیلوں والوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ، ٹھیلے لگانے والوں نے اپنی حدود اور زیادہ بڑھا کر قبضہ کرناشروع کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے اورمیونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ٹینکی نمبر1کے اردگرد ریڑھی بانوں نے عرصہ دراز سے ٹھیلے لگائے ہوئے ہیں ان ٹھیلوں کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے اب ان ٹھیلے لگانے والوں نے مٹی کی ٹرالیاں گرا کر ٹھیلوں کی جگہ کو اونچا اور پختہ کرناشروع کردیاہے ٹھیلے لگانے والے حدود سے تجاوز کرکے اور زیادہ جگہ پر قابض ہوناشروع ہوگئے ہیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریگولیشن برانچ نے بھی ٹینکی نمبر1کے ارد گردلگے ہوئے ٹھیلوں والوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اوران کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیلے لگانے والے دیدہ دلیری کیساتھ قبضہ کئے بیٹھے ہیں ۔شہریوں نے کمشنرگوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ دوسری طرف ٹھیلے لگانے والوں کا کہنا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں اتنی جلدی تونہیں جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں