راہوالی:ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے چھین کر فرار

راہوالی:ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل  اور ہزاروں روپے چھین کر فرار

راہوالی (نمائندہ دنیا)ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ علی پور چٹھہ ساہدانوالی کا رہائشی حفیظ احمد ہمراہ فیملی موٹر سائیکل پر رات ساڑھے آٹھ بجے گوجرانوالہ سے گاؤں جارہا تھا کہ۔۔۔

 القادر فلور ملز کے سامنے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر موٹر سائیکل مالیت 2لاکھ 26ہزار روپے اور 12460روپے چھین کر فرار ہوگئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں