غیر قانونی ذبح خانے سے مضر صحت گوشت برآمد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صحت دشمنوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شکنجہ سخت کردیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے کچا فتومنڈ میں واقع غیر قانونی ذبح خانے پرچھاپہ مارتے ہوئے بیمار جانوروں کا گوشت تلف کردیا۔
جبکہ جعلسازی پر مقدمہ درج کراتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرادیا۔ احمد نگر وزیر آباد میں واقع 2ملک شاپس کیخلاف بھی مقدمات درج کراد ئیے ، 50 کلو سے زائد کنفکشنری اشیا تلف کردی گئیں۔جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایک کنفیکشنری یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، یونٹ میں صفائی کے انتہا ئی ناقص انتظامات پائے گئے تھے ، سلاٹر ہاؤس میں سستے داموں بیمار جانور خرید کر ذبح کیے گئے تھے ، سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیااور گوشت کو انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیا، غیر قانونی ذبح خانے کے فریزر سے بھی بدبودار و مضرصحت گوشت برآمد کیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوشت اور دودھ کے معیار کی بہتری کیلئے قوانین میں ترامیم کی جارہی ہیں، عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جا ئیگا ۔